20 جولائی 2013 - 19:30
انسانی حقوق کی رہنما ایمان قحطانی کے بیرون ملک سفر پر پابندی

سعودی عرب نے صحافی اور انسانی حقوق کی فعال کارکن ایمان القحطانی کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگا دی ہے۔

ابنا: قحطانی نے اعلان کیا ہے کہ جب انہوں نے بیرون ملک سفر کرنا چاہا تو معلوم ہوا کہ ان کے بیران ملک سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔سعودی حکام کی جانب سے ایمان قحطانی کو سوشل میڈیا پر انکی سرگرمیوں کی وجہ سے دحمکیوں کا سامنا ہے۔ گذشتہ اپریل بحی انکو اور انکے گھر والوں کو دھمکیاں دی گئی تھی کہ وہ ان سرگرمیوں سے باز آجائیں۔زرائع کے مطابق ایمان صالحی کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائیٹ ٹیوٹر پر سرگرمیوں اور انجمن حقوق مدنی و سیاسی کے رہنماوں محمد القحطانی اور عبداللہ الحمد کی گرفتاری کی تصاویر منتشر کرنے پر سعودی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان دونوں رہنماوں کو بادشاہ سے عدم وفاداری اور غیر قانونی انجمن بنانے کے جرم میں دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

.......

/169